ابنا: بحريني سيکورٹي اہلکاروں نے منامہ کے قريب واقع سار نامي گاؤں ميں مظاہرين پر حملے کرکے انہيں زدو کوب کيا - رپورٹ کے مطابق مظاہرين آل خليفہ حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے کہ سيکورٹي اہلکاروں نے حملہ کر ديا - اسي طرح منامہ کے مضافات کے ايک دوسرے گاؤں ميں بھي حکومت مخالف وسيع مظاہرہ ہوا ہے جہاں سيکورٹي اہلکاروں نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کے گولوں اور ساؤنڈ بموں کا استعمال کيا
بحرين ميں چودہ فروري سن دو ہزار گيارہ سے آل خليفہ حکومت کے خلاف مظاہرے جاري ہيں اور اب تک بے شمار افراد ، بحريني سيکور ٹي اہلکاروں اور سعودي فوجيوں کے حملوں ميں جاں بحق اور زخمي ہو چکے ہيں.
........
/169